محراب پور : دن دیہاڑے رہزنوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری

محراب پور (پرویز حسین) ایس ایچ او محراب پور گلزار ابڑو کی تعیناتی کے بعد دن دیہاڑے رہزنوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری۔ محراب پور شہر کے وسط گودو نہر کے قریب دن کے باراں بجے قاسم سگریٹ ڈسٹری بیوٹر کا مینجر ارسلان ملک سگریٹ ڈسٹری بیوٹ کے لئے محراب پور لنک ہالانی روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے،سگریٹ نقدی،موبائل فون اے ٹی ایم،شناختی کارڈ چھین لیا اس موقع پر ارسلان کی رہزنوں سے مزاحمت پر ڈاکوں نے پسٹل کے بٹ مار کر بازو توڑ دیا لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے واقع کی تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کرانے پر ایس ایچ او گلزار ابڑو خواب خرگوش کی نیند سو رہا ہے دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما آصف جاوید رندھاوا نے راشی ایس ایچ او محراب پور گلزار ابڑو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایس ایس ایچ او کی تعیناتی کو چند دن ہوئے ہیں آئے دن موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات ہو رہے ہیں جبکہ شہر میں جوا،بوکی کرکٹ انٹرنیشنل جوئے کے اڈے،منشیات، نشہ آور سپاریاں،ہیروئن، چرس،شراب، آکڑا پرچی، عیاشیوں کے اڈے منتھلی کے عیوض چل رہے ہیں ایس ایچ او کے مخصوص اہلکار اڈوں سے ماہانہ منتھلیاں وصول کرتے ہیں راشی ایس ایچ او کیوجہ سے چوری دن دیہاڑے لوٹ مار،سے کاروباری طبقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ منشیات،عیاشیوں کے اڈے سے نوجوان نسل تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں،انہوں نے ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری سے مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او کا تبادلہ کرکے فرض شناس ایماندار ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں \

اپنا تبصرہ بھیجیں