ٹھٹھہ(رپورٹر الطاف حسین نوائے جنگ پاکستان) ٹھٹھہ حساس اداروں خفیہ اطلاع پر مکلی پولیس کی کارروائی گھٹکہ میٹریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام 2 ملزمان گرفتار 2 کروڑ سے زائد کا گھٹکہ میٹریل اور ٹرک برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مکلی تھانہ خالد ندیم بیگ نے بمع اسٹاف حساس ادارے کی خفیہ اطلاع اور مدد سے کاروائی کرکے دو کروڑ سے زائد مالیت کا 18000 کلو گھٹکہ میٹریل برآمد کرکے دو ملزمان عبدالرحمان پٹھان اور عبدالواحد پٹھان کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کے خلاف مکلی تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ بہت بڑی کاروائی ہے اس سے پہلے مختلف کارروائیوں میں برآمد ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا سامان پولیس تحویل میں لے کر اس مال کا کیا کرتی ہے
یہ وہ سوال ہے جو ٹھٹہ کی عوام کا ہے جس کا جواب شاید کسی کے پاس نہ ہو یہ بھی اطلاعات ہیں کہ برآمدگی شدہ مال میں بڑی لیول پر کرپشن کی جاتی جس کی انکوائریاں بہت سے پولیس اہلکاروں کے خلاف جاری ہے یہ کاروائی پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے کئی ہے اس سے پہلی روزانہ کی بنیاد گٹکہ میٹیریل کی سپلائی جاری ہے جس کا بہت بڑا حصہ پولیس کو جاتا ہے پولیس چھوٹی سیلز مین اور چھوٹی سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر کہ خانہ پوری میں مصرف جبکہ روانہ کی بنیاد پر بآسانی سپلائی جاری ہے جب سے سندھ اسمبلی نے گٹکے کو منشیات ایکٹ میں شامل کیا ہے اس وقت سے پولیس کی عیدی ہوگئی ہے ہر ماہ پولیس کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہے اس سے پہلی کبھی پولیس نے اتنی بڑی تعداد میں مٹریل نہیں پکڑا بلکہ پکڑی جانے والا مال پولیس خود ڈیل کر کہ بیچتی ہے جس کی خبریں سوشل میڈیا پر چلتی ہیں شہریوں نے حساس اداروں اس کاروائی کی مدد کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا