زائرین کو حادثہ، کوچ کی زد میں آکر دو خواتین جان بحق نوجوان زخمی

لاڑکانہ۔(رپورٹ/ آصف راٹھور۔نمائندہ نوائے جنگ) لاڑکانہ کے قریب منت لے جانے والے زائرین کے ساتھ حادثہ، کوچ کی زد میں آکر دو خواتین جان بحق نوجوان زخمی، متوفین کی نعشیں اور زخمی کو اسپتال پہنچا دیا گیا، نعشیں گھر پہنچنے پر ماحول سوگوار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق قمبر کے گاں اللہ ڈنو تنیو کے رہائشی زائرین بس اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر منت لے کر شاہ گودڑو پیر جا رہے تھے کہ لاڑکانہ کے قریب انڈس ہائی وے خیرپور جوسو کے مقام پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے موٹر سائیکل ساتھ ہی چلنے والی کوچ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو خواتین عمر رسیدہ حلیمہ خاتون اور 23 سالہ پوپران موقع پر دم توڑ گئی جبکہ نوجوان بابر تنیو زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچا دیا گیا، دوسری جانب متوفی خواتین کی نعشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں جہاں نعشیں گھر پہنچنے پر ماحول سوگوار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں