بیماری سے تنگ آکر درخت سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا

ڈگری (نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاھور) ڈگری کی دیہہ 164 (B) میں سولہ سالہ نوجوان لالجی کولھی ولد کاجو کولھی نے مسلسل بیماری سے تنگ آکر درخت سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔ خودکشی کرنے والے نوجوان کے باپ نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو پیشاب میں خون و پیپ آنے کی شکایت تھی .جس کا علاج جاری تھا۔ لیکن اس بیماری کو لے کر اس کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔ڈگری پولیس نے لاش تعلقہ اسپتال پہنچائی۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں