جے یو آئی 25 جولائی 2018 سے کٹھ پتلی حکومت خلاف مسلسل جدوجہد کررہی، راشد خان

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی 25 جولائی 2018 سے کٹھ پتلی حکومت خلاف مسلسل جدوجہد کررہی ہے عمران خان منتخب کیا ہوا نمائندہ نہیں بلکہ ملک کا دشمن ثابت ہواہے جس کی وجہ سے ملک کی حالت بدترین ہوچکی ہے اس کا ذمہ دار صرف عمران خان ہی ہے مولانا فضل الرحمان حکومت خلاف سب سے اول رہاہے پی ڈی ایم ذریعے حکومت خلاف جدوجہد جاری ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں ماننے کیلئے بھی تیار نہیں ہے، لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا راشد خالد محمود سومرو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سعید غنی کی طرف سے جے یو آئی کے اوپر لگائے ہوئے الزامات کے جواب میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں جے یو آئی نے اسٹیبلشمینٹ سے مل کر پی پی کو شکست دلوائی میں ان کے ساتھ دکھ میں برابر کا شریک ہوں ان سے ضمنی الیکشن کے انتخابات اب تک نہیں بھولے سعید غنی کو ایسا الزام نہ لگانا چاھئے تھا اب بلاول بھٹو زرداری سے سوال ہے لاڑکانہ میں ہم گھسے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں