رمضان المبارک میں سرکاری و نجی دفاترز کے اوقات کار کا نوٹفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری و نجی دفاترز کے اوقات کار کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے، رمضان المبارک میں تمام دفاترز صبح 10 بجے کھلیں گے، ہفتہ اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاترز میں 4 بجے اور باقی دفاترز3 بجے چھٹی کرسکیں گے، جمعے کو دفاترز ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کرنے والے اداروں اور محکموں کے دفاترز صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔

اسی طرح ہفتہ وار صرف اتوار کو ایک چھٹی کرنے والے محکموں میں دفاترز کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح جمعے کے روز تمام محکموں کے دفاترز صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔ یعنی ایک بجے چھٹی ہوگی۔

دفاترز میں اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس 13 اپریل کو پشاور اجلاس ہوگا، زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیاں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں چاند کی شہادتیں اکٹھی کریں گی۔

مزید برآں دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔ آج منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہوں گے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔

دوسری جانب ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں