لاہور :سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ملک سے باہر علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ پر شدید الفاظ میں تنقید شروع کردی تھی، جبکہ شہبازشریف نے آر یا پارکی سیاست کرنے سے پرہیز کیا۔ نواز شریف کی طاقتور لوگوں پر تنقید کی وجہ سے ادارے بیک فٹ پر بھی گئے تھے۔
تاہم اب گزشتہ چند دنوں سے نواز شریف نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ان دنوں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی باتیں چل رہی ہیں۔اسی حوالے سے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ یہ بات زیادہ چل رہی ہے کہ مریم نواز نے باہر جانا ہے لیکن ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ نواز شریف پاکستان آ جائیں۔
یہ بھی بات ہو رہی ہے کہ کیا پتا نواز شریف وطن واپس آ جائیں آئی اور پھر ان کے باقی معاملات دیکھے جائیں گے کہ ان کا علاج ہونا یا پھر گرفتار کیا جانا ہے۔
یہ بات بھی چل رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں نواز شریف واپس آ سکتے ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی کی بات ہورہی ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود @Shahidmasooddr #livewithDrShahidMasood #GNN pic.twitter.com/X9C7NAGaDr
— GNN (@gnnhdofficial) April 6, 2021
۔دوسری جانب تجزیہ نگار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ شرط رکھی ہے کہ میرے وطن واپس آنے کی صورت میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ یوٹیوب ویڈیو پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ اس میں مولانا فضل الرحمن کا بھی ایک اہم کردار ہے۔
ڈیل کیلئے کس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے کہاں پر ڈیڈلاک ہے۔ ہمیں جو معلومات ملی ہیں کچھ انٹرنیشنل پلیئرز نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کو بار بار یہ پیغام دیا ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیا جائے حکومتی اتحاد کے بہت ہی اہم رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومتی حلقوں میں بالکل رائے موجود ہے جو کہتے ہیں مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں اور کوئی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو واپس لانے کی ۔