لاہور کےشہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ

لاہور(:کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر)محمد عثمان نے شہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شہر کے 20 مقامات کو فری ماسک کی تقسیم کیلئے فائنل کر لیا گیا، ماسک کی تقسیم کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو تفویض کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا ء کے پیش نظر اہلیان لاہور مِیں ایک کروڑ فیس ماسک مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ریلوے سٹیشن، بادامی باغ بس سٹینڈز، مال روڈ، چائنہ سکیم، شاہ عالم چوک، یتیم خانہ چوک، داتا دربار، چونگی امر سدھو ، اچھرہ بازار، دہلی گیٹ، اکبری منڈی، اسلام پورہ، ہربنس پورہ، نشتر بازار، بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک، شاہدرہ چوک، جلو موڑ اور اڈا پلاٹ چوک رائیونڈ روڈ پر کیمپس لگیں گے،

شہر کے چاربڑے لاری اڈوں پر 20 لاکھ شہریوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے، لاری اڈا بادامی باغ، جناح بس ٹرمینل ٹھوکر، سٹی بس اڈا سکندریہ اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ سٹی میں شہریوں کو فری ماسک دیئے جائیں گے۔ ایک کیمپ پر پانچ لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں