کراچی میں پراسرار دھماکہ، 2بچے جاں بحق،7افراد زخمی

کراچی : گلستان جوہر میں موسمیات کے قریب پراسراردھماکے کے نتیجہ میں دو بچے جاں بحق جبکہ سات افرا د زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر کبم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ادھر 92 نیوز کے مطابق چار منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں سڑک سے گزرنے والے لوگ اور گاڑیاں بھی آئیں، موقع پر گیس کے سلنڈر بھی موجود ہیں تاہم ابتدائی طورپر تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکہ سلنڈر کا ہی تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں