لاہور: معروف صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر ن لیگ کو پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے والے معاملات سے صدمہ پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت گزشتہ ہفتے سے ناساز ہے۔اسی صورت حال کے پیش نظر شریف خاندان کے فیملی ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔
ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ڈاکٹر عدنان لاہور میں مریم نواز کا علاج کریں گے۔ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔ جبکہ مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد علاج کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا۔مریم نواز کا گلا گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
مریم نواز گزشتہ تین دنوں سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے آرام کر رہی ہیں۔مریم نواز کو تھائیرائیڈ کا مرضی بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ڈاکٹرز ہیں لیکن مریم نواز کی بیماری کا علاج ڈاکٹر عدنان نے ہی کرنا ہے یہ سمجھ سے بالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کئی لیگی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو کوئی بیماری نہیں بلکہ انہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے والے معاملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔آنے والے دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کا اکٹھ ضرور ہوگا لیکن ن لیگ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ضرور بدلہ لے گی۔دوسری جانب سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز سے قوم کو امیدیں وابستہ ہیں،ساری قوم سے اپیل ہے کہ وہ مریم نواز کی جلد صحت یابی کیلئیدعا کرے۔
وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نیمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔