5 سالہ میرب کا قاتل پکڑا گیا، ملزم سوتیلا باپ نکلا

فیصل آباد : پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 5 سالہ بچی میرب کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مجرم پکڑا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دباکر قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی بچی کا قاتل سوتیلا باپ نکلا ہے۔

ملزم شہزاد مسیح دوران تفتیش بار بار بیان بدلتا رہا جس پر پولیس کو شک ہوا۔ملزم نے تفتیش کے دوران بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔قبل ازیں میرب کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعد والدہ نے ملزم کو دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو میری آنکھوں کے سامنے گولی مار دی جائے۔

میرب کی والدہ نے حکومت سے ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنانے اور پھانسی کی سزا کا مطالبہ کر دیا۔واضح رہے کہ یصل آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی میرب کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ ولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، والدہ کا دل خراش بیان بھی سامنے آ گیا، انھوں نے کہا کہ میرب اپنے دادا کے ساتھ دودھ لینےگئی اور راستے میں پیچھے سے غائب ہو گئی۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تلاش کرنے پر بچی کی لاش گھر کے قریب سے ملی، انھوں نے مطالبہ کیا کہ میری بیٹی قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی یا میری آنکھوں کے سامنے گولی ماری جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ بچی گزشتہ روز گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لا پتا ہوئی تھی اور پھر اس کی لاش کھیتوں سے ملی، مجرم نے زیادتی کے بعد شناخت ظاہر ہونے کے خوف سے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں