کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی بھی غیر اخلاقی لباس زیب تن کرنے پر مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئیں ۔سوشل میڈیا پر سجل اور صبور علی کے مشترکہ دوست عمیر قاضی کی سنگیت پروگرام کی ویڈیو اور تصاویر خاصی وائرل ہو ئیں جس میں سجل علی کو بغیر آستین اور مختصر چولی والا لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں سجل علی شوہر اداکار احد رضا میر اور عمیر قاضی کے ہمراہ ڈانس کرتی دیکھی جا سکتی ہیں تاہم مداح غیر اخلاقی لباس زیب تن کرنے پر سجل سے خاصے خفا نظر آئے اور ایک صارف نے سجل علی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انھیں بے شرم قرار دیا۔ایک اور صارف سجل کی ڈریسنگ پر خاصے خفا نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سجل بہت اوور ہوگئی ہیں۔فرح حسن نامی صارف نے لکھا کہ اس کو کہتے ہیں نا ڈانس آتا ہے نا شرم۔