کھوئی رٹہ کی سیٹ جیت کر بیرسٹر سلطان کو تحفے کے طور پر دیں گے،بلال جرال

کامران زمان ملک (نمائندہ خصوصی نوائے جنگ برطانیہ)
پی ٹی آئی کھوئی رٹہ کے رہنما مرزا بلال جرال نے نوائے جنگ برطانیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے رفیق نئیر کی قیادت میں کھوئی رٹہ کی سیٹ جیت کر بیرسٹر سلطان اور عمران خان کو تحفے کے طور پر دیں گے۔پی ٹی آئی ہی عوامی جماعت ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی حقیقی عوامی لیڈر ہیں انکی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا وزیر اعظم پاکستان کو اعتماد کا ووٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ان کا ایجنڈا ملک کو بدامنی کی طرف لے کر جانا ہے انھوں نے کہا ملک بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنانے جا رہی ہے بیرسٹر سلطان کشمیری قوم کے محسن اور حقیقی لیڈر ہیں کھوئی رٹہ سے رفیق نئیر سیٹ جیٹ چکے ہیں صرف رسمی کارروائی باقی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں