چکوال : دو امریکی بہنیں تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئیں، ایک بھائی کی شادی چار ماہ قبل ہوچکی ہے اوردوسرے کی چند دن میں متوقع ہے، ایک دلہن امریکہ میں سکول ملازم اور دوسری پولیس افسر ہیں جبکہ دونوں بھائی مجاہد اور نعمان درزی ہیں۔
مجاہد نے بتایاکہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن کچھ سپیشل جوڑے تلہ گنگ بنتے ہیں، اپنی بیگم کو بتایا کہ خوش رہنے کے لیے آپ کو میرا مذہب قبول کرنا ہوگا۔مجاہد کی بیوی جنیفر(اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام دعا فاطمہ) نے بتایا کہ نعمان نے انہیں پروپوز کیا اور سادہ سے الفاظ میں کہا کہ آپ میرے ساتھ شادی کریں گی جس کے جواب میں میں نے ہاں کردی۔ مجاہدکی بیوی نے بتایا کہ وہ دو بچوں کی توقع رکھتی ہیں۔دولہا کاکہناتھاکہ سب سے پہلے انسٹاگرا م پر رابطہ ہوا، بات چیت ہوتی رہی، دلہن سے بات چیت کے بعد اس کے بھائی سے بات چیت کی اور پھر یہ پاکستان آگئیں۔
بتایاگیاہے کہ مجاہد نے اپنی سسٹر ان لاءکو دیکھا تو انہیں خیال آیا کہ اپنے بھائی نعمان کی بھی شادی کروالیں، نعمان سے شادی کیلئے اس کی دلہن بھی تلہ گنگ پہنچ چکی ہیں اور اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی ہونیوالی اہلیہ عائشہ نے بتایاکہ وہ کیلیفورنیا میں ویمن پولیس میں ملازم ہیں، شوہر اچھے اور پیار کرنیوالے ہیں۔
مجاہد نے بتایا کہ صرف 20دن کیلئے انگریزی سیکھنے اکیڈمی گیالیکن اب لوگ اعتبار نہیں کرتے، میں درزیوں کا کام کرتاہوں لیکن اتنی اچھی انگریزی بولتا ہوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ بہت زیادہ پڑھے لکھے ہیں، لڑکوں کی گلابی انگریزی نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی