بھارتی سکینڈل کوئن راکھی ساونت نے کتنے پیسے لے کر ’ بگ باس ‘ چھوڑ دیا اور فائنل سے باہر ہو ئیں ؟

ممبئی :بھارت کے معروف رئیلٹی شو ’ بگ باس سیزن 14‘ کو بھارتی اداکارہ روبینہ نے جیت لیاہے لیکن شو میں دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب سکینڈل کوئن راکھی ساونت نے پیسے لے کر خود کو فائنلز کی دوڑ میں سے الگ کر لیا اور شو چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس سیزن 14 کا گزشتہ روز فائنل ہوا جس میں راکھی ساونت سمیت پانچ امیدوار پہنچے جن میں گلوکار راہول ویدیا ، اداکارہ روبینہ دیلائک ، ایلے گونی ، نکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں ، فائنلز کے نتائج کے اعلان سے قبل بالی ووڈ اداکار ” رتیش دیشمک “ گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے چہرے پر سہرا باند رکھا تھا ، جب سلمان خان نے ان کی آمد کا اعلان کیا تو گھر میں موجود راکھی ساونت سمجھی کہ شائد ان کے شوہر ’ دیشمک‘ آ رہے ہیں اور وہ بے حد خوش ہو گئیں ،

سلمان خان نے بھی ڈبل گیم کی اور رتیش دیشمک کو سہرا پہنا کر گھر میں داخل کر دیا لیکن جب سہرا اٹھا تو راکھی ساونت کے ارماں ’آنسوﺅں ‘ میں بہہ گئے ،رتیش دیشمک نے اندر آکر مزہ کرنے کے بعد فائنل پانچ میں پہنچنے والی راکھی ساونت کو 14 لاکھ بھارتی روپے لینے اور فوری شوچھوڑتے ہوئے فائنلز کی دوڑ سے باہر ہونے پیشکش کی جسے اداکارہ نے قبول کر لیا اور پیسے لینے کے بعد شو چھوڑ کر چلی گئیں ۔ اس طرح وہ فائنل سے قبل پیسے لیکر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں