کراچی : کراچی میں واقع لاسی گوٹھ میں 6 سالہ بچی کو بوسہ دینے پر 50 برس کے دکاندار کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کہ جہاں 50 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ بچی جب عبدالحمید نامی دکاندار کی دکان پر چیز لینے آئی تو لڑکھڑا کر گر پڑی جس پر عبدالحمید نے اسے شفقت سے اٹھاتے ہوئے پیار کیا، بچی دکان سے گھر چلی گئی لیکن چند لمحوں بعد ہی گھر کے 5 افراد دکان پر آئے اور ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
عبدالحمید کو لاتوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے وہ بے سدھ ہو کر گر پڑا،بزرگ شخص پر اتنا تشدد کیا گیا کہ اس کی جان ہی چلی گئی۔مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ کھانا تیار کر کے اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھی کہ کچھ لوگوں نے گھر آ کر اسے بتایا کہ اس کے شوہر کو مار دیا گیا،خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو لوگوں نے اپنی عدالت لگا کر بے گناہ مارا ہے،
مجھے انصاف دلوایا جائے،جب کہ مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب وہ بچی آئی اور پھر جب ان 5 افراد نے دکان پر آکر تشدد کر کے اس کے والد موت کے گھاٹ اتارا تب وہ دکان پر ہی موجود تھا۔
اس نے بتایا کہ اس کے والد کے قاتل دکان کے نزدیک ہی رہتے ہیں۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔جب کہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔بدین پولیس کی کراچی اور بلوچستان میں بڑی کاروئی باپ اور بیٹے کا دہرہ قتل کرنے والے 3ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار کر لئے۔
5 جنوری کو کڈھن کے قریب پرانی دشمنی کی بنیاد پر باپ اور بیٹے کو پسٹل کے فائر کرکہ قتل کردیا گیا تھا۔ 40 سالہ جاوید علی بروہی اور اس کا 22 سالہ بیٹا تنویر احمد بروہی کڈھن شہر سے اپنے گھر کے جانب موٹر سائکل پر جا رہے تھے تو راستے میں گھات لگائے ہوئے مسلحہ ملزمان نے فائرنگ کرکہ انہیں قتل کردیا تھا۔