کراچی : پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے خود سے منسوب جعلی فحش ویڈیو کے معاملے پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر ایک خاتون صحافی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ان کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس بار تو حد ہی کردی گئی ہے، اس لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی ٹیم اس کیس پر کام کر رہی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کراتی ہیں کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرتی رہیں گی۔
Thank you @javerias for saying it how it is .This has been going on for far too long. This time it is one step too far. My legal team is on the case. Rest assured I will continue working for the betterment of my country. 🇵🇰 https://t.co/tfl1VCt3Ex
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 18, 2021
ایک اور ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے واضح کیا کہ ان کے خلاف کام کرنے والی لابی جتنا مرضی نیچے گرجائے انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ سچ ہمیشہ سامنے آہی جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ مہوش حیات سے منسوب ایک فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے مہوش حیات نے پہلے بھی ایک ٹویٹ کرکے وضاحت کی تھی۔
At last some common sense. Thank you guys for connecting the dots and exposing exactly what is going on. This lobby against me will not succeed no matter how low they stoop. The truth will always prevail ! https://t.co/66JQtKQWqd
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 18, 2021