ممبئی :بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جوناس کے ساتھ شادی کے بعد پوش علاقے میں اپنا فلیٹ فروخت کر دیا تھا جس کے بعد وہ نئے گھر میں منتقل ہو گئیں تاہم کچھ عرصہ قبل وہ گھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا اور انہوں نے اسے اپنی رہائشگاہ بنا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس گزشتہ دو سالوں سے گھر کی تلاش میں تھیں اور ان کی یہ تلاش پریانکا چوپڑا کے گھر پر آ کر ختم ہوئی جو کہ ’ کرم یوگ سی ایچ ایس ‘ جوہو میں واقع ہے ، اداکارہ کی جانب سے چوتھی اور پانچویں منزل کرائے پر حاصل کی گئی تھی ، ان میں پانچ بیڈ رومز ہیں جبکہ سامنے کی طرف سمندر کا خوبصورت منظر ہے ۔
یہ وہی گھر ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے نک جوناس کے ساتھ 2018 میں شادی کی تھی تاہم بعدازاں وہ یہ گھر چھوڑ کر نئے میں منتقل ہو گئیں تھیں اور اسے فروخت کر دیا تھا ، بھارتی میڈیا کے مطابق اس گھر کا کرایہ جیکولین فرنینڈس چھ لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے ادا کر رہی ہیں جبکہ اس گھر کی مالیت سات کروڑ بھارتی روپے ہے ۔اس سے قبل جیکولین فرنینڈس گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کرائے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھیں۔