چیف جسٹس چیمبر پر حملے کا معاملہ، سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن گرفتارط

لاہور : اسلام آباد ہائیکورٹ کےمیں چیف جسٹس کے چیمبر پر حملہ کرنے کے الزام میں سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری اسلام آباد بارایسوسی ایشن حافظ لیاقت منظور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ کچہری سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری اسلام آباد بارایسوسی ایشن حافظ لیاقت منظور کی گرفتاری پر وکلاء میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔

سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ کی گرفتاری کے بعد وکلاء تنظیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلاء کو ہراساں کرنا بند کیا جائے ۔ پولیس اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وکلاء کیخلاف بے بنیاد کریک ڈاؤن بند کیا جائے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ضلع کچہری میں تعمیر اپنے غیر قانونی چیمبرز گرانے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا بول دیا تھا ۔

انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی اور ان کیخلاف نعرے لگائے جس کے نتیجے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے اور وکلا نے چیف جسٹس سے بدتمیزی بھی کی۔ بڑی تعداد میں وکلا اپنے چیمبرز گرانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوگئے تھے۔

مشتعل وکلا چیف جسٹس بلاک میں بھی داخل ہوگئے، انہوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جبکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں