نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، خیرپور میں 10 افراد کی 13 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی

خیرپور : نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، خیر پور میں 10 لوگوں نے 13 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیش آنے والے واقعے سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوٹھ فیخ محمد موجائی میں13 سالہ بچے کو 10 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔زیادتی کے شکار بچے نے پہروسن تھانے پہنچ کر پولیس کو فریاد سنائی ، متاثرہ بچے نے ملزمان کے نام بھی پولیس کو بتائے۔

بچے کی فریادپر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے زیر زمین چلے گئے جس کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بچے کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے گاؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری جلد سے جلد عمل میں لائیں اور کڑی سے کڑی سزا دیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کےمطابق سزا دی جائے گی۔خیر پور کے علاقے میں جرائم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ خیرپور میں اغوا کاری،قتل،ڈکیتی،کا سلسلہ تھم نہ سکا ،2 موٹر سایکل کے کاریگروں سمیت چار نوجوان اغوا پولیس نے 2 نوجوانوں سید رضا،حسنین اور ربنواز چنہ،کو بولانے والا شمن چانڈیو پولیس کی گرفت سے ابھی تک باہر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں جلد ملزم کو گرفتار کیا جاے گا،

جب کے دوسری جانب سے خیرپور پولیس امن وامان کی صورتال کو براقرا رکھنے میں ناکام ہوچکی ہیدوسری جانب اغوا کاروں کی جانب سے دونوں موٹر سایکل کے مستریوں کے ورثا ثے 15 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگ کی گی ہے جب کہ مزودری کرنے والے راجا اور انور سھاگ کے ورثا سے بھی 60 لاکھ روپے کی مانگ کرلی گی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں