لودھراں میں 11 فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل کر دیے گئے

لودھراں ( مزمل حسین اجاگر نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ /لاہور ) لودھراں میں 11 فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل کر دیے گئے۔ ذوہیب لغاری۔تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زوہیب لغاری نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی ہدایت پر شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے لودھراں میں قائم 11 فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل کرنے کا مقصد لودھراں کے شہریوں کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا کرنا ہے ۔اس موقع پر ایم او آئی رانا یاسر۔ کنول مسیح اور دیگر سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں