نوشہروفیروز: فحاشی کا اڈاچلانی والی عورت قتل،گھر سے گولی لگی نعش برآمد

نوشہروفیروز(رانا ندیم انجم)فحاشہ عورت قتل،گھر سے گولی لگی نعش برآمدپولیس، معذور بیٹے کے بیان پر ایک نوجوان کو گرفتارکرکے پولیس مک مکا میں مصروف،فحاشی کا اڈا چلاتی تھی ذرائع
تفصیلات کے مطابق کوٹری کبیر روڈ سے متصل نوناری محلہ وارڈ نمبر 1 میں واقع ایک گھر سے 40 سالہ ریشماں نوناری کی گولیاں لگی نعش برآمد ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کردیا،ایس ایچ او محراب پور قربان کلوڑنے موقف کےلئے ان کے موبائل پر رابطہ پر قتل کی وجوہات اور اب تک کی پولیس کارروائی کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق مقتول خاتون محراب پور پولیس کی سرپرستی میں فحاشی کا اڈا چلایا کرتی تھی ،متقولہ کی مذکورہ حرکات کی وجہ سے عبداللہ خاکی نے اسے طلاق دے دی تھی جس کے بعد متقولہ نے کمبوہ برادری کے ایک نوجوان سے خفیہ شادی کرہوئی تھی، آخری اطلاع ملنے تک قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم پولیس نے مال بنانے کےلئے بے گناہ افراد کی پکڑ چھوڑ کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں