لودھراں :پریس کلب گیلے وال میں 5 فروری یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام

لودھراں ( چوہدری ظفر اقبال نمایندہ نوائے جنگ برطانیہ/ لاہور)پریس کلب گیلے وال میں 5 فروری یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر پریس کلب گیلے وال جہانزیب خان طلعت نے کی .تفصیلات کے مطابق جہانزیب خان طلعت کا مزید کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر آف فریڈم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں اور کشمیری بھائیوں کے لیے اور انکی آزادی کے لیے بھارت کے اس غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے
جہانزیب خان طلعت کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کشمیریوں کی کی آزادی کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر آف فریڈم اور استصواب رائے سے کراۓ تاکہ کشمیری اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں