ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار، خاتون نے نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا

ڈجکوٹ : ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار، خاتون نے نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان کو اس کی جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر اسے جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ نعمت ٹاون ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے متاثرہ نوجوان کے پیچھے پڑی تھی۔ تاہم نوجوان مسلسل خاتون سے تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتا رہا۔ اس صورتحال میں خاتون نے غصے میں آ کر پہلے نوجوان کو اغوا کیا اور پھر اپنے ساتھی کیساتھ مل کر نوجوان کا حساس عضو تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔

اسی قسم کا ایک واقعہ میانوالی میں بھی پیش آیا، جہاں پہلی بیوی کے اہل خانہ کیساتھ جھگڑے پر غریب آباد سے تعلق رکھنے والے شخص کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، جبکہ متاثرہ شخص اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالا باغ میں زیر علاج ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تحصیل کالا باغ کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شخص نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔

یہ شخص پہلے سے ہی شادی شدہ تھا اورپہلی بیوی سے اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ متاثرہ شخص نے شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک اور خاتون سے تعلقات استوار کر رکھے تھے، جس سے بعد میں دوسری شادی بھی رچا لی۔ دوسری شادی کرنے کے بعد متاثرہ شخص نے اپنی پہلی بیوی سے دو مرتبہ صلاح کی۔ صلاح اس شرط پر ہوئی کہ متاثرہ شخص آئندہ اپنے سسرالیوں کے ہاں کبھی نہیں جائے گا۔

تاہم اپنی پہلی بیوی سے طے پائے معاملات کے باوجود متاثرہ شخص اکثر اپنے سسرالیوں کے علاقے میں جا کر ان کی جاسوسی کی کوشش کرتا رہتا۔ کچھ دن پہلے بھی متاثرہ شخص سسرالیوں کے علاقے پہنچ گیا اور پھر انہیں چھیڑنے کی کوشش کی جس پر اس کی بیوی کے اہل خانہ غصے میں آ گئے اور پھر اسی باعث شروع ہونے والے جھگڑے کا انجام اس کی جنسی صلاحیت کی محروم پر ہوا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں