لودہراں: تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لودہراں( شاہد جہانگیر نمایندہ خصوصی نواۓجنگ برطانیہ )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں لودہراں پولیس نے ماہ جنوری 2021سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ اس دوران لودہراں پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان363مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں24اے کیٹگری کے جبکہ339بی کیٹگری کے شامل ہیں جبکہ 11گینگ ہائے کے30ممبران کو گرفتار کر کے33لاکھ سے زائدمالیتی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا۔
اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے52ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں11کلاشنکوف،03بندوق،03رپیٹر، 01رائفل،24پسٹل، 30ریوالور،کاربین07 ،01پش پش پسٹل اور93 گولیاں شامل ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے121ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے17کلوچرس،12320 لیٹر شراب معہ لاہن،32چالو بھٹیاں ،180گرام افیون اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے15مقدمات درج کئے گئے جن میں12مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر اور 03کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پردرج کئے گئے۔اس کے علاوہ ضلع لودہراں کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کے80مقدمات، بجلی چوری کے40مقدمات،، غیر قانونی گیس ریفلنگ کے10، بوگس نمبر پلیٹ کے 03، گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈر کے38اور قمار بازی ایکٹ کے21مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودہراں سید کرار حسین نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کے دوران شہریوں کے سہولت کو مقدم رکھا جارہاہے تاکہ عوام میں احساس تحفظ مزید اجاگر ہو اور وہ پولیس کو اپنا معاون و مددگار سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اشتہاریوں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پرجاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں