لاہور: نرس سے زیادتی میں ملوث سرکاری ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار

لاہور : تھانہ سول لائن پولیس نے سروسز ہسپتال کے ایک ڈاکٹر بلال کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ڈاکٹر پر الزام عائد ہے کہ اس نے سروسز ہسپتال کی ایک ایل ایچ وی نرس کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جس کے بعد متاثرہ نرس ڈاکٹر کے خلاف شکایت لے کر تھانہ سول لائن پہنچ گئی پولیس نے متاثرہ نرس کے میڈیکل چیک اپ کے لئے اسی فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

درخواست گزار نرس کے مطابق وہ اور ملزم بلال دونوں سروسز ہسپتال میں اکٹھے ملازمت کرتے تھے جبکہ ملزم ڈاکٹر بلال جیل روڈ کے ایک فلائٹ میں رہائش پذیر ہے ملزم نے اسے نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے فلائٹ پر بلایا اور چائے میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر اسے بے ہوش کردیا جس کے بعد ڈاکٹر بلال نے اس سے زیادتی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں