ٹھاروشاھ شہر میں صفائی نہ ہونے اور ڈرینیج کا نظام درہم برہم

ٹھاروشاھ ( رپورٹ کاشان غفار خانزادہ، نوائے جنگ برطانیہ)ٹھاروشاھ شہر میں صفائی نہ ہونے اور ڈرینیج کا نظام درہم برہم ہونے کے بعد گٹر نالوں کا گندہ بدبودار پانی گلی محلوں میں جمع ہونے کے بعد گھروں میں داخل ہونے کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، ایڈمنسٹریٹر بھریاسٹی شاھد سرکی صفائی کروا کے دو کے نعرے تفصیلات کے مطابق شہر ٹھاروشاھ میں صفائی نہ ہونے اور ڈرینج کا نظام نکارہ ہونے کے بعد گٹر نالوں کا گندہ بدبودار پانی گلی محلوں میں جمع ہونے کے بعد شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے خلاف شہریوں محمد قاسم راجپر ، عبد الوکیل راجپوت، کاشف راجپوت علی حسن ، خالد ، نواب راجپر اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر تعلقہ بھریاسٹی شاھد سرکی صفائی کروا کر دو کہ نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے شاھد سرکی ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوئے ہیں تب سے شہر میں صفائی کا نظام بلکل ختم ہو چکا ہے شہر میں جگہ جگہ پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرینیج کا نظام ناکارہ ہونے کے بعد گٹروں کا گندہ بدبودار پانی گلی محلوں میں جمع ہونے کے بعد ہمارے گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس کہ باعث ہمارے بچے بوڑھے جوان وبائی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں انہوں نے اے سی بھریاسٹی شاھد حسین سرکی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صفائی اور ڈرینیج کا نظام بہتر بنا کر مسائل حل کیئے جائیں دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں