ڈاکٹر سید ماجد احمدکی طرف سے ریسکیو اہلکار کو ایم فل آلاؤنس کی منظوری کا لیٹر دیا

لودھراں. (مزمل حسین اجاگر نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ لاہور ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد نے ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ ایم فل آلاؤنس کی منظوری کا لیٹر انتظار حسین خاور کمپوٹر ٹیلی فون وائرلیس آپریٹر ریسکیو 1122 لودھراں کو دیا اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ریسکیو اہلکار خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نصیر کی طرف سے ایسے اہلکاروں کیلئے ماہانہ الاؤنس کی منظوری حوصلہ افزا اقدام ھے جس سے ان اہلکاروں کے جذبہ انسانی خدمت میں اضافہ ھوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں