سندہ کے حکمران سندہ کی ترقی کے بجاء کرپشن کرکے تباہی مچادی ہے،ڈاکٹر ذاکر حسین

رانی پور ( فیاض حسین سولنگی نمائیندہ نوائے جنگ/ برطانیہ/لاھور)رانی پور سندہ ترقی پسند پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی نے کہا ہے کہ سندہ کے حکمران سندہ کی ترقی کے بجاء کرپشن کرکے تباہی مچادی ہے سندہ کے شہر اور دیھات ترقی کے بجاء کھنڈرات میں تبدیل ہوچکیں ہیں

اس خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف گاؤں میں تعزیتیں کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے پاس سندہ کے ترقی کا کوئی بھی پروگرام نہیں ہے بھوک بدحالی میں اضافہ ہورہاہے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے بعد نوکریاں حاصل کرنے کے لیے دربدر ہورہیں ہیں اسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی ہے اور اسکولزکی عمارتیں پر جاگیردار قبضہ کربیٹھیں ہیں ایس ٹی پی جاگیرداری نظام کے خلاف ہے کیوں کہ جاگیردار ہمیشہ اقتدار کے پیچھے ہیں اس کے پاس کسانوں،محنت کشوں کا کوئی بھی احساس نہیں ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کرپشن کرنے والوں سے ایس ٹی پی کے امیدوار مقابلہ کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں