لودھراں:ایپکا کی 10فروری کو اسلام آباد میں دمادم مست قلندر کرنے کی دھمکی

لودھراں(مزمل حسین اجاگر نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ لاہور )ایپکا نے 10فروری کو اسلام آباد میں دمادم مست قلندر کرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز متحدہ ایپکا کی مرکزی وصوبائی قیادت کی ہدایات پر پورے پاکستان کی طرح لودھراں میں احتجاج کیاگیاجس مین ایپکا ٹیچرزایسوسی ایشن ،ٹیکنیکل ایسوسی ایش اورڈپلومہ فیڈریشن کی کثیر تعداد نے دفتر ہائی وے لودھراں میں شرکت کی۔

احتجاج میں حکومت وقت سے اپنے درینہ مطالبات کی منظوری اورمہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ شامل تھا ۔مقررین جس مین ضلعی صدر ایپکا محمداقبال عاصی اورخالد محموداعوان سینئر نائب صدرنے خطاب کیا ۔ٹیچرزایسوسی ایشن کی طرف سے صدررانا فاروق نے،ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے راؤصابرعلی اورڈپلومہ فیڈیشن کے ڈویژنل صدرراؤمحمداسلم نے بھی خطاب کیا۔تمام ایسوسی ایشن نے اعادہ کیا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ہم متحد ہیںحکومت وقت ہمارے مطالبات جن کو مختلف میٹنگز میں جائز اوردرست تسلیم کر چکی ہے فوراََ منظور کرے ۔مقررین نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے مطالبات 10فروری تک تسلیم نہ کئے گئے تو اسلام آباد میں دمادم مست قلندر کریںگے۔جب تک ریاست مدینہ بنانے والی حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی اس وقت تک ہم اسلام آبادسے واپس نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں