وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا مطالبہ

وزیرستان : وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے۔چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر سماعت سننی چاہیئے۔چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی، اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے۔

میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سے کی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو معلوم ہے اور مجھے بھی پتہ ہے فارن فنڈنگ کیا ہے۔کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہتے ہیں ۔ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں بتا نہیں سکتا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ موولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کو استعمال کرکے بلیک میل کرتا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئیں۔مولانا این آر او کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔یہ ہماری عوام کی سیاسی سوچ کو نہیں سمجھ سکتے، عوام سمجھ دار ہیں وہ کسی کی چوری بچانے کے لئے نہیں نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکرگزار ہوں۔سامنے آنا چاہیے کہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی رہی ۔

ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈنگ کرتی ہیں۔اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا۔قبل ازیںوزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے دورے کے دوران علاقے میں آج سے ہی تھری اور فور جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے. جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں 30 سال قبل پہلی مرتبہ وانا آیا تھا اور اس کے بعد انتخابی مہم اور وزیراعظم بن کر یہاں آیا، تاہم میں وزیرستان کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت کا فلسفہ یہ ہے کی پیچھے رہ جانے والے لوگوں اور علاقوں کو اوپر لائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں