نیویارک :فحش فلموں کی سابق اداکارہ میاخلیفہ نے گزشتہ سال ستمبر میں ’اونلی فینز‘ نامی ویب سائٹ پر اپنا اکاﺅنٹ بنایا تھا جس پر لوگ اپنی پسندیدہ شخصیات کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے لیے انہیں رقم دیتے ہیں۔ ان چند ماہ میں میا خلیفہ اونلی فینز کی بھی ’سٹار‘ بن گئی اور لاکھوں ڈالر کما لیے۔ اب اس نے اونلی فینز سے کمائی گئی رقم میں سے 1لاکھ 60ہزار ڈالر مختلف فلاحی تنظیموں کو عطیہ کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز پر میا خلیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے منگیتر کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی اورپوسٹ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ”آپ لوگوں نے چند ماہ میں جس طرح مجھے ’اونلی فینزسٹار‘ بنایا اس پرمیں آپ کی مشکور ہوں۔ میں نے اپنے اونلی فینز پیج سے حاصل ہونے والی آمدنی میںسے 1لاکھ 60ہزار ڈالر مختلف فلاحی تنظیموں کو عطیہ کر دیئے ہیں۔اس پلیٹ فارم نے مجھے شخصی اعتبار سے ایسے طریقوں سے ترقی پانے میں مدد دی کہ جن سے میں پہلے آشنا نہیں تھی۔“