کراچی؛ پاکستان کی بولڈ اداکارہ متھیرا نے اپنے سابق شوہر کیساتھ تعلقات سے پردہ اٹھا دیا اور بتایا کہ وہ اچھے دوست ہیں لیکن اکٹھے شیئرہونیوالی ویڈیو پرانی ہے ۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سابق وی جے اس وقت شہہ سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر دوستانہ طریقے سے علیحدہ ہوگئے ہیں اور ریلیز ہونیوالا ٹریک پرانا ہے ، دونوں کی رضامندی سے یہ شیئرکیا گیا ۔متھیرا نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے مبارکباد دینا بند کریں، ہماری علیحدگی ہوچکی ہے اور یہ پرانا ٹریک تھا جسے ہم دونوں نے جاری کرنے کا فیصلہ کیا , ایک دوسرے کی مدد کرنا ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے”۔
یادرہےکہ متھیرا نے 2012 ء میں پنجابی گلوکار فران جے مرزا سے شادی کی تھی اور شادی کو کئی سال تک خفیہ رکھنے کی وجہ سے اداکارہ پہلے بھی خبروں میں رہ چکی ہیں، ستمبر 2014 ء میں جوڑے کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا تھا تاہم 2018ء میں اداکارہ نے اپنی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔