ممبئی :بھارت کے سابق سپر سٹار اور لیجنڈری اداکار گووندا نے کئی دہائیاں فلم انڈسٹر ی پر راج کیا اور اس وقت ہر ہیروئن کا ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب ہوا کرتا تھا ، گووندا کو کامیڈی کے کنگ اور بے مثال ڈانسر کے القابات سے نوزا جاتا رہا لیکن اس روشن باب کے پیچھے ایک تاریک واقعہ بھی ہے جب90 کی دہائی میں اداکار شادی شدہ ہونے کے باوجود مبینہ طور پر ایک اداکارہ کے ہوٹل کے کمرے سے نائٹ سوٹ میں برآمد ہوئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار گووندا کے اپنی فلم ” الزام “ کی ہیروئن ” نیلم کوٹھاری “ کے ساتھ جنوی افیئر سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ان کا معروف بھارتی اداکارہ ” رانی مکھر جی “ کے ساتھ بھی مبینہ معاشقہ رہ چکا ہے جسے انہوں نے کبھی عوامی سطح پر قبول نہیں کیا ۔گوندا کی رانی مکھر جی سے ملاقات ” حد کر دی آپ نے “ کی فلم کی شوٹنگ کے پرہوئی ، فلم کی عکسبندی کے دوران دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی چلی گئیں ، فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد بھی دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے ۔
گووندا کی رانی مکھر جی کے ساتھ کرقربتیں آہستہ آہستہ میڈیا میں آنے لگیں اور دونوں کے بارے میں آئے روز معاشقے کی خبریں شائع ہونے لگیں لیکن کچھ ہی دیر بعد سب کچھ اس وقت ایک سکینڈل کی شکل اختیار کر گیا جب لیجنڈری اداکار مبینہ طور پر رانی مکھرجی کے ہوٹل کے کمرے میں نائٹ سوٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔
گوندا کی رانی مکھر جی کے کمرے میں موجودگی نے اخبارات میں ہیڈلائنز بنا دیں جس کا سب سے زیادہ اثر ان کی اہلیہ ” سونیتا اہوجہ “ پر ہوا۔یہ سکینڈل اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک بھارت کے معروف صحافی رانی مکھر جی سے ملنے گئے ۔ میڈیا میں یہ افواہیں بھی گرم رہیں کہ گووندا نے رانی مکھرجی کو قیمتی تحائف دینے میں بھاری رقم بھی اڑائی جن میں لگژری فلیٹ ، گاڑی اور ہیرے جواہرات شامل ہیں ۔
اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد گوونداکی اہلیہ سونیتا بہت ہی زیادہ متاثر ہوئیں اور ہر کوئی ان سے شوہر کے بارے میں سوالات کر رہا تھا ،میڈیا پر دونوں کے افیئر کو لے کر ہر روز نئے انکشافات کیے جارہے تھے اور اس دوران رانی مکھر جی کے انٹرویو نے گوندا کی شادی شدہ زندگی میں لگی آگ کو مزید بڑھکانے کیلئے تیل کا کام کیا ،اپنے انٹرویو میں رانی مکھر جی نے گوندا کو ” ہمدرد “ کہا جو کہ اس وقت میں اخبارات کی ہیڈلائنز بنیں ۔
رانی مکھر جی نے اپنے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ ” میڈیا یہ سمجھتاہے کہ جس ہیروئن نے گووندا کے ساتھ تین یا چار فلموں میں کام کر لیا وہ ان کے ساتھ افیئر میں ہے ، میں پہلی اداکارہ نہیں ہوں جنہیں اس سب کا سامنا کرنا پڑا ہے ،میں بس ایک چیز جانتی ہوں کہ گوندا جیسا ہمدرد اور اچھا دوست بہت مشکل سے ملتاہے ۔
اس تمام صورتحال کے پیش نظر گوونداکی اہلیہ سونیتا اہوجہ نے اداکار کا گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا ، وقت گزرتا تھا اور گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا اور تمام تر واقعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دونوں آگے بڑھ گئے ۔ اس وقت دونوں ہنسی خوشی گزر بسر کر رہے ہیں ۔