نیویارک : امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین اور ان کے شوہ رکینی ویسٹ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش میں ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے طلاق کے لیے وکلاءکی خدمات حاصل کر لی ہیں اور اس وقت تصفیے کے لیے گفت و شنید جاری ہے۔میل آن لائن کے مطابق کم کارڈیشین اور کینی ویسٹ کی شادی کو 6سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور ان کے چار بچے تھے۔ تاہم گزشتہ ایک سال سے ان کے علیحدہ رہنے کی افواہیں گردش میں تھی جو کچھ عرصہ قبل درست ثابت ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں کرسمس کے تہوار پر کارڈیشین فیملی کی طرف سے جتنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں ان میں کینی ویسٹ غائب تھے۔حالیہ ہفتوں میں کم کارڈیشین کے ہاتھ میں ان کی شادی کی انگوٹھی بھی نہیں دیکھی جا رہی۔ یہ 13لاکھ ڈالر (تقریباً 20کروڑ 86لاکھ روپے) مالیت کی 15قیراط ہیرے کی انگوٹھی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40سالہ کم کارڈیشین اور 43سالہ کینی ویسٹ اپنی طلاق کا معاملہ مخفی رکھنا چاہتے ہیں۔ کینی ویسٹ حالیہ سالوں میں بائی پولر کا شکار بھی رہے اور انہوں نے امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کم کارڈیشین نے فیملی لاءفرم کوپرمین اینڈ مینڈلس منیجنگ پارٹنر لورا ویزر کو بطور وکیل ہائر کیا ہے۔