بیٹی کو عمارت سے پھینکے کے بعد خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا اہم بیان سامنے آ گیا

کراچی :کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کمسن بیٹی کو عمارت سے پھینکنے اور خود چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی خاتون مریم کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام بیٹی کی عزت بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ زخمی مریم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق مریم کا ابھی ذہنی توازن درست نہیں،وہ اس کی عزت لوٹیں گے اور ٹکڑے ٹکرے کر دیں گے،اس وجہ سے میں نے بیٹی کو پھینک دیا۔
مریم کا مزید کہنا ہے کہ اس کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل مارا گیا تھا۔شوہر کے قتل کے بعد عدت پوری کرنے میکے چلی گئی تھی۔میرے شوہر کو مار دیا گیا تھا اور میں وہاں سے بچ نکلی تھی۔پولیس کے مطابق مریم کا ابھی ذہنی توازن درست نہیں،حالت بہتر ہونے پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت خاتون گھر میں اکیلی تھی، زخمی مریم نے تین ماہ کا کرایہ بھی مالک مکان کو نہیں دیا جس پر مالک مکان کی جانب سے خاتون کو فلیٹ خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او گلشن اقبال سہیل شہزاد نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ زخمی خاتون پہلے شوہر شہزاد حسن کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکی ہے جبکہ 2 سے 3 سال قبل مریم نے دوسری شادی فیصل نامی شخص سے کی تھی، ایس ایچ او کے مطابق بلڈنگ کے رہنے والوں سے معلومات ملی ہیں کہ مذکورہ خاتون فلیٹ میں چند ماہ قبل شفٹ ہوئی تھیں، ان کا شوہر فیصل کئی دنوں سے بلڈنگ میں نہیں دیکھا گیا جبکہ مالک مکان نے خاتون کو فلیٹ خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی دیا ہوا تھا، زخمی مریم نے تین ماہ کا کرایہ بھی مالک مکان کو نہیں دیا ،

، اسپتال جاکر خاتون کا بیان لینے کی کوشش کی تو ڈاکٹروں نے منع کردیا خاتون بے ہوشی کی حالت میں ہے ہوش میں آنے کے بعد مریم کا تفصیلی بیان لیا جائیگا اور اس سے پوچھا جائیگا کہ اس نے انتا بڑا اقدام کیوں اٹھایا ہے، زخمی خاتون کے خلاف اقدام خودکشی اور اپنی کمسن بیٹی کو عمارت سے پھینکنے کا مقدمہ اقدام قتل کے تحت درج کیا جائیگا، پولیس کے مطابق زخمی خاتون مبینہ طور پر نشے کی عادی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں