ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا نیوائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔
26 سالہ اداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کی تقریب میں 15 منٹ شرکت کریں گی جس کیلئے وہ 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔
اداکارہ نے 2013 میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ وہ 2015 میں مس دیوا یونیورس بھی رہ چکی ہیں۔ اروشی روتیلا نے متعدد اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے۔