ممبئی: ایرانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ ماندانا کریمی نے فحش فلموں کی ویب سائٹ پر ان سے منسوب ایک ویڈیو اپ لوڈ کیے جانے کے معاملے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
ماندانا کریمی نے انسٹاگرام پر فحش فلموں کی ویب سائٹ پر ان سے منسوب ویڈیو کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فارسی زبان میں اپنے ہم وطن ایرانیوں کیلئے پیغام جاری کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی کردار کشی کی چیزیں دیکھنا بدقسمتی ہے، اس بات پر افسوس کا اظہار ہی کیا جاسکتا ہے کہ اس طرح کی تصویر مجھ سے منسوب کرکے مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی۔
ماندانا کریمی نے کہا کہ بعض اوقات ان کی ایسی تصاویر بھی سامنے آتی ہیں جو ایرانی ثقافت سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں لیکن ماندانہ کریمی پھر بھی ایک ایرانی لڑکی ہے جس کا مقصد انٹرنیشنل سینما میں اپنی جگہ بنانا ہے۔
ماندانا کریمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ وضاحت اس لیے پیش کی ہے تاکہ ان کے جاننے والے لوگ حقیقت کو جان سکیں اور ان لوگوں کو بھی پتہ چل جائے جنہوں نے یہ سب کیا ہے، ’میں ماندانا کریمی ہوں، ایک اصلی ایرانی لڑکی جو آرٹسٹ ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے۔‘
خیال رہے کہ ایرانی نژاد ماندانا کریمی بالی ووڈ کی بعض فلموں میں انتہائی بولڈ انداز میں نظر آئی ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی برقرار رکھتی ہیں۔ بعض اوقات وہ انتہائی بولڈ قسم کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، کچھ ماہ پہلے انہوں نے اپنی ٹاپ لیس تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔