بھائی نے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا

لالہ موسی : سگے بھائی نے بہن کو زدیاتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا،ناجائز بچے کی پیدائش کا بھی انکشاف ہوا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقے لالہ زار میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ہیں۔لالہ زار کالونی میں بھائی نے اپنی ہی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔

سفاک بھائی کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔17 سالہ احمد 14 سالہ حنا کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔حنا نامی لڑکی نے کچھ روز قبل بچے کو جنم دیا۔حنا کا کہنا ہے کہ بھائی مجھے خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دیتا رہا۔بچہ پیدا ہونے کے بعد جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس بچے کا باپ اس کا اپنا بھائی ہے۔

لڑکی کے الزام کے بعد والد نے بیٹے کے خلاف درخواست درج کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں