اسلام آباد : ریڈزون میں پارلیمنٹ کے سامنے سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھ گئے۔نقاب پوش مسلح شخص ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اس حوالے سے فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مسلح شہری کو سر عام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پستول لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مسلح شخص کے ایک ہاتھ میں خنجر جب کے دوسرے ہاتھ میں پستول تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحے کے زور پر گاڑیاں بھی روکتا رہا جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار شخص سے پستول برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار شخص کو تھانے منتقل کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ریڈزون میں پارلیمنٹ کے سامنے سے مشکوک شخص گرفتار
ملزم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سڑک پر اسلحہ کے ساتھ گھومتا رہا pic.twitter.com/A7dpAQ71Ms
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) July 12, 2021