نواز شریف نے بیرسٹر افتخار کو وزیراعظم آزادکشمیر بنانے کی منظوری دے دی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں