پنجاب میں روٹی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمتوں میں بھی کمی کا فیصلہ

295

پنجاب میں روٹی کے بعد بریڈ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ڈبل روٹی کی قیمت میں پچاس سے ستر روپے کمی کردی ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

لاہور میں 750 گرام کی بریڈ کی قیمت 230 سے کم کرکے 180 روپے کردی گئی،ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ 400 گرام تک کی بریڈ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95 روپے ہو گی۔نوٹیفکیشن کےمطابق ڈبل روٹی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی ہے ،لیکن ملتان کے نان بائیؤ کی جانب سے حکومت کے فیصلے کو مستردکردیا گیا،شہر کے مختلف مقامات پر روٹی اور نان پرانی قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں