امریکی شہر اٹلانٹا میں دھماکہ ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جارجیا : امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں خوفناک دھماکے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق پرائم پاک نامی پولٹری فارم میں نائٹروجن سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں ہو گئے ۔
ابتدائی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم 10 زخمیوں میں سے ایک شدید زخمی شخص کے مرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 9 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کیمیکل مواد پھٹنے کے باعث ہوا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث اردگرد کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جانب جانے والی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں