ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں ٹور گائیڈ نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔غیر ملکی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگر ہے جو سیاحت کی غرض سے فورٹ منرو ہل اسٹیشین پر آئی تھی۔ لڑکی کی درخواست پر تھانہ فورٹ منرو میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔ فورٹ منرو بارڈر ملٹری پولیس نے بلاگر کی شکایت پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کے ویڈیو کلپس بھی ریکارڈ کیے۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی وسیم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان کےعلاقے فورٹ منرو میں 21سالہ غیرملکی لڑکی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا,امریکہ کی رہائشی لڑکی کی دوستی راجن پور کےرہائشی سے فیسبک پر ہوئی وہ امریکہ سے راجن پور گھومنے آئی تو لڑکااسے فورٹ منرو بطور گائیڈ لےگیا اور دوستوں کےساتھ ملکر زیادتی کردی@noorenashams pic.twitter.com/XH1ZPLDkDU
— Dileep kumar (@Dileepkhatri25) July 20, 2022