وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور منانے کا اعلان

لاہور: مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں 28 مارچ کو “ارتھ آور” منانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اس مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق 28 مارچ کو رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک صوبہ بھر میں روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے مؤثر اور محتاط استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس مہم کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب بھر میں ارتھ آور مہم کی نگرانی کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں