ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر

قاہرہ: ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ نے 0-2 سے شکست دے دی، پاکستان کے عبداللہ نواز اور انس علی شاہ کو اپنے میچز میں سٹریٹ شکست ہوئیں۔

پہلے سنگل میں ڈائلان رابرٹرس نے انس کو 11-7 ،11-6، 11-5 سے ہرایا پھر عبداللہ نواز کو ایلکزینڈر براڈ برج نے 14-12 ،11-2، 11-9 سے شکست دی، ورلڈ جونیئر کے انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں