پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ،شہدا کی تعداد 93 ہو گئی

پشاور: پشاور دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 93 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہدا کی تعداد 93 ہو گئی ہے،شہدا میں امام مسجد اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے،سرچ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
پولیس اور سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں 157 زخمیوں کو لایا گیا تھا،زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا،دھماکہ نماز ظہر کے وقت ہوا جہاں اگلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے اڑا لیا،دھماکے کے بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا،خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں