ٹی 20ورلڈ کپ ،پاکستان نے جنوبی افریقا کو اہم میچ میں شکست دے دی

سڈنی : ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت14 اوورز تک محدود میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33رنز سے شکست دے دی ہے ۔

،جنوبی افریقا کی وکٹوں کی بات جائے تو ،ڈی کوک اور ریلی رووسو ، کپتان ٹم بووما اور مارکرم آوٹ ہو چکے ہیں ، ڈی کوک اور ریلی رووسو کو شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹم بووما اور مارکرم کو شاداب خان نے آوٹ کیا ، بارش کے بعد میچ شروع ہونے پر جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے جارحانہ آغاز کیا لیکن پاکستانی گیند بازوں نے جنوبی افریقی گیند بازوں کی ایک نہ چلنے دی، شاہین شاہ آفریدی نے سیٹ بیٹسمین کلاسن کو آوٹ کیا اس کے بعد اگلے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے پارنل کو چلتا کیا، اور پھر نسیم شاہ نے 13ویں اوور میں سٹبز کو آؤٹ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی اور مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹوں کے نقصا ن پر 185 رنز بنائے، لیکن 9 اوورز کے بعد بارش نے میچ کا مزہ خراب کرنے کی کوشش کی لیکن ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ کو 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور جنوبی افریقا کو 142 رنز کا ہدف دیا گیا ، جنوبی افریقا کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو کپتان بووما اور ڈی کوک اوپننگ کیلئے آئے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے اٹیک کیا، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈی کوک کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں