ظفر وال: ظفروال میں قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کیے جانے کا انکشاف، 2 روز قبل ہی 60 سالہ خاتون کی تدفین کی گئی تھی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ناروال کے علاقے ظفروال میں انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ظفروال میں چند روز قبل انتقال کر جانے والی بزرگ خاتون کی لاش کی بے حرمتی کی گئی۔
اس حوالے سے ظفروال پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ بزرگ خاتون کا گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز انتقال ہوا تھا، جس کے بعد ایک مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی۔ تدفین کے بعد نامعلوم افراد نے قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کر ڈالی، واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments