لاہور: لاہور کے جنرل ہسپتال میں علاج کے لیےلائی گئی 22 سال کی طالبہ پر اسرار طور پر اغواء کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کی طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی تو طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ریسکیو ٹیم طالبہ کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لائی۔تا ہم ہسپتال منتقلی کے بعد طالبہ کے ورثاء پہنچے تو لڑکی وارڈ سے غائب تھی۔
لڑکی کو اسپتال منتقل کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ علاج کے بعد لڑکی کہاں گئی گی۔اس حوالے سے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائیں گی۔
دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بچوں کے اغواء کی افواہیں پھیلنے لگیں، لوگ ذاتی جھگڑوں کی آڑ میں بچوں کے اغوا سے جوڑ کر دشمنیاں نکال رہے ہیں۔